ترجمان میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہر قائد کی ترقی، بحالی اور جدید انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے لیے شب و روز عملی اقدامات کر رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے۔ انہوں نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے بیان کو حقائق کے منافی، سیاسی منافقت اور کھلی عوامی دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے اپنے بیان میں کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔حکومت سندھ کے اشتراک سے جاری منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے روشن مستقبل کے لیے سنجیدہ اور متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی نگرانی میں ریڈ لائن بی آر ٹی، یلو لائن، شاہراہ بھٹو، جدید ٹرانسپورٹ سسٹم، پنک بس سروس، الیکٹرک اسکوٹیز اور ای وی ٹیکسی جیسے منصوبے عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب انقلابی اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے گنجان آباد اور پیچیدہ شہر میں میگا منصوبوں کی تکمیل ایک بڑا چیلنج ہے تاہم سندھ حکومت تمام مشکلات کے باوجود عوامی خدمت کے مشن پر ثابت قدم ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے 24 ٹاؤنز میں سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کیے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاامتیاز کراچی کے ہر علاقے کی ترقی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اگر واقعی کراچی کے عوام کی فکر ہوتی تو وہ ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے بجائے مثبت کردار ادا کرتی۔انہوں نے کہا کہ سیف الدین ایڈووکیٹ کا یہ کہنا کہ کراچی کے وسائل لوٹے جا رہے ہیں، سراسر سیاسی ڈرامہ ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں جماعت اسلامی نے شہری مسائل کے مستقل حل کے لیے کوئی جامع حکمت عملی نہیں دی۔ آج کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے، انفرااسٹرکچر کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، جدید ٹرانسپورٹ سسٹم، اسپتالوں اور جامعات کا قیام سندھ حکومت کی عملی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی واضح ہدایات کے تحت کراچی کو دنیا کے جدید شہروں کے برابر لانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو لسانی اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے بجائے شہر کی ترقی میں سندھ حکومت کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عملی طور پر شہر کی خدمت کر رہی ہے جبکہ مخالفین صرف تنقید، الزام تراشی اور جھوٹے دعوؤں کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت، میئر کراچی اور کے ایم سی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور کراچی کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری
18 گھنٹے ago
”ختم نبوتؐ چوک“اہل کراچی کی محبت و عقیدت کی خوبصورت یادگار ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری،میئر کراچی کا مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اظہار
4 دن ago
جشنِ آزادی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پرچم کشائی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قوم کو مبارکباد
6 دن ago
پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا خطاب
Related Articles
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نشترروڈ، گارڈن چورنگی پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانےکیلئے فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ
6 دن ago
عالمی یومِ نوجوانان، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات
6 دن ago




