بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی تفریحی سہولیات کو بہتر بنانے اور جانوروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی کورنگی چڑیا گھر کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش اور جدید خطوط پر ترقی کا آغاز کر دیا ہے جس پر تقریباً 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی، یہ منصوبہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے جنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ شہر کے چڑیا گھروں اور تفریحی مقامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید اور ماحول دوست بنایا جائے،جامع ترقیاتی منصوبے کے تحت کئی منصوبوں پر بیک وقت کام جاری ہے جن میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن، لانڈھی کورنگی چڑیا گھر کی بہتری اور شمسی توانائی پر منتقل کرنا اور سفاری پارک کے بوٹنگ زون کی بہتری شامل ہیں، ان منصوبوں میں خوبصورتی بڑھانے کے اقدامات، بنیادی ڈھانچے کی بحالی، جانوروں کے پنجروں کی بہتری، سیاحوں کے لیے سہولیات میں اضافہ اور مجموعی حفاظتی و ماحولیاتی معیار کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے،یہ بات میئر کراچی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر ابرار جعفر، سینئر افسران اور چڑیا گھر کی انتظامیہ بھی موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کے چڑیا گھروں اور تفریحی پارکوں کو شہریوں اور جانوروں دونوں کے لیے محفوظ، صحتمند اور تعلیمی ماحول میں تبدیل کیا جانا چاہیے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پائیدار ترقی اور جدید انتظامی طریقوں کے ذریعے شہر کی تاریخی اور تفریحی اہمیت رکھنے والی ان سہولیات کو بحال کرنے کے لیے پُرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف کراچی کے عوام کے لیے تفریحی مقامات کو بہتر بنارہے ہیں بلکہ جانوروں کے لیے بہتر رہائش، حفاظت اور فلاحی معیار کو بھی یقینی بنا رہے ہیں، جانور بھی انسانوں کی طرح دیکھ بھال، تحفظ اور باوقار سلوک کے مستحق ہیں اور ان کی فلاح ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب کے ایم سی کے ماحول دوست اور توانائی بچانے والے اقدامات کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس اقدام سے نہ صرف آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ پائیدار شہری انتظام کو بھی فروغ ملے گا،میئر کراچی نے محکمہ انجینئرنگ اور محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت دی کہ تمام جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی و فلاحی معیار کو ہر مرحلے پر برقرار رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے عوامی دلچسپی، سیاحت، تعلیمی دوروں اور خاندانی تفریحی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا،اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سفاری پارک کے اپ گریڈ شدہ بوٹنگ زون میں جدید انفراسٹرکچر، بہتر حفاظتی اقدامات اور سیاحوں کے لیے مزید سہولیات شامل ہوں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں اور سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے، اسی طرح کراچی چڑیا گھر اور لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں جانوروں کی رہائش، صفائی، لینڈ اسکیپنگ، روشنی، راستوں اور عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری
16 گھنٹے ago
”ختم نبوتؐ چوک“اہل کراچی کی محبت و عقیدت کی خوبصورت یادگار ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری،میئر کراچی کا مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اظہار
4 دن ago
جشنِ آزادی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پرچم کشائی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قوم کو مبارکباد
6 دن ago
پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا خطاب
Related Articles
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نشترروڈ، گارڈن چورنگی پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانےکیلئے فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ
6 دن ago
عالمی یومِ نوجوانان، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات
6 دن ago




