محمد سہیل خان آفریدی کا وزیر اعظم پاکستان کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی معطلی پر خط!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا وزیر اعظم پاکستان کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی معطلی پر خط! ارسال کر دیا ہے۔خیبرپختونخوا میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی بندش کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا قدرتی گیس پیدا کرنے والا بڑا صوبہ ہے، صوبے کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائےصوبہ تقریباً 494 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے جبکہ استعمال صرف 120 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، خیبرپختونخوا کے سی این جی سیکٹر کو 36 سے 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے جو کھاد کے شعبے کو منتقل کی گئی ہے۔سی این جی سیکٹر کو گیس بندش سے صوبے میں بے چینی اور امن و امان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے، آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس استعمال کا پہلا حق حاصل ہے۔پشاور ہائیکورٹ بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو غیر منصفانہ قرار دے چکی ہے، سی این جی بندش سے ہزاروں افراد کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے،

ٹرانسپورٹ سیکٹر بڑی حد تک سی این جی پر انحصار کرتا ہے، گیس بحالی ناگزیر ہے، مہنگے ایندھن کے استعمال سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا،وزیراعلیٰ کی وزیر اعظم سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بحال کرنے کے لیے فوری مداخلت, مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے اور سی این جی سیکٹر کو گیس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button