*دوڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف، 1 کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا*

ترجمان محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے بتایا ہے کہ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی اور2سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف 1 کو شوکاز نوٹس اؤر 1کو ملازمت پر بحال کر دیا اور2سابق فوڈ گرین انسپکٹرز بھی سماعت کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیے گئے .ترجمان نے بتایا کہ سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سدرہ معراج کو سنگین الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا- سدرہ معراج پر چکوال میں تعیناتی کے دوران گندم کی 46 ضبط شدہ گاڑیوں کے معاملے میں خرد برد کا الزام ضبط شدہ گاڑیوں میں سے 15 گاڑیوں کی گندم فلور ملوں کو غیر قانونی طور پر فراہم کرنے کا انکشاف ہوا فلور ملوں کو گندم کی غیر قانونی فراہمی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے سماعت کے دوران سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے سدرہ معراج سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا -محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب نے سابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد نعمان کی اپیل منظور کر لی -محمد نعمان کی ملازمت سے برطرفی کے خلاف دائر کردہ اپیل باقاعدہ سماعت کے بعد منظور کر لی گئ-محمد نعمان پر چوہدری ڈیری فیصل آباد کی بوگس انسپکشن اور لائسنسنگ عمل میں ہیرا پھیری کے الزامات ثابت نہ ہو سکے،سابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد شہباز کی بحالی کی اپیل مسترد کر دی گئی-بدعنوانی، غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محمد شہباز کی ملازمت سے برطرفی برقرار،محمد شہباز پر ملتان اور پاکپتن میں تعیناتی کے دوران مافیا کی پشت پناہی اور افسران کی غیر قانونی نگرانی کا الزام ثابت،انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر سیکرٹری فوڈ نے محمد شہباز کی برطرفی کے خلاف اپیل خارج کر دی-​​ گندم سکینڈل میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات محمد خالد کو بڑی سزا سنادی گئی-سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے سابق ڈی ایف سی گجرات محمد خالد کو ملازمت سے جبری ریٹائر” کر دیا-محمد خالد پر گجرات میں ضبط شدہ گندم من پسند فلور ملوں کو اونے پونے داموں بیچنے کا الزام ثابت-قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی اور غفلت برتنے پر محمد خالد کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل ،ننکانہ صاحب میں ​گندم کی تقسیم اور خرد برد کے کیس میں دو افسران بے قصور قرار،سابق ڈی ایف سی ننکانہ صاحب جمشید افضل بھٹر اور فوڈ گرین انسپکٹر حافظ محمد عمر الزامات سے بَری،​انکوائری افسر کی رپورٹ اور ذاتی سماعت کے بعد دونوں افسران کو کیس سے مکمل کلین چٹ مل گئی-ترجمان فوڈ ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گندم خریداری اسکیم میں ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز-سابق ڈی ایف سی ڈی جی خان محمد رمضان اور سابق ڈی ایف سی مظفر گڑھ راحیل اسلم کے خلاف انکوائری رپورٹ مرتب-لیبارٹری رپورٹ میں گندم کے نمونے ناقص اور معیار کے خلاف ہونے پر محمد رمضان اور راحیل اسلم کے خلاف چارج شیٹ جاری-​ ​ سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال عمران بلوچ کے خلاف سنگین الزامات کے تحت کارروائی تیز-​ عمران بلوچ پر عدالتی احکامات کی توہین اور فلور ملوں کو خلا ف قانون لاکھوں روپے کی گندم ریلیز کرنے کا الزام ،بغیر منظوری فلور ملوں کو گندم جاری کرنے اور انکوائری میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا.

جواب دیں

Back to top button