ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن اور بجٹ اہداف بارے جائزہ اجلاس منعقدا ہواجس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے کے تمام سیکشنز کے بجٹ کے اہداف و ریکوری کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ رواں مالی سال کے آخری ہفتوں میں ریکوری آپریشن مزید تیز کیا جائے۔پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی سے منظور شدہ کیسز سے بھی ریکوری یقینی بنائی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ غیر قانونی کمرشل پیلنٹی نہ ادا کرنے والے املاک کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹوریٹ آف آکشن کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے، ٹاؤن پلاننگ اور ریونیو ٹیموں کو اضافی اوقات میں کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ
شہریوں کی سہولت کے لیے مالی سال کے آخری دنوں میں اضافی عملہ بھی تعینات کیا جائے۔اجلاس میں نیسپاک حکام نے ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں کے لینڈ یوز سروے بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس،ٹاؤن پلاننگ اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔





