وزیر بلدیات و اعلٰی تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کا کوہاٹی گیٹ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ

صوبائی وزیر بلدیات و اعلٰی تعلیم مینا خان آفریدی کا کوہاٹی گیٹ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ ،محرم الحرام میں کیپٹل میٹروپولیٹن کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا

اس دوران ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی پشاورر ثناء اللہ خان ،اے سی سٹی ذیشان نجیب ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر کامران امجد نجیئنر ریاض احمد اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر صوبائی وزیر نے سپریم کمانڈ پوسٹ میں سی سی ٹی وی روم کا دورہ کیا اس دوران ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی ثناء اللہ خان نے صوبائی وزیر کو کیپٹل میٹروپولیٹن کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

جواب دیں

Back to top button