وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔ 15 اضلاع میں 204 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے اور مختلف اضلاع میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا میں 26.4 فیصد، اوکاڑہ میں 21.5 فیصد، ڈیرہ غازی خان میں 17.1 فیصد اور جھنگ میں 14.2 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔اسی طرح گجرات میں 13.7 فیصد، حافظ آباد میں 12.6 فیصد، فیصل آباد میں 10.5 فیصد اور ساہیوال میں 10.7 فیصد ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔مزید برآں جہلم میں 9 فیصد، ننکانہ صاحب میں 4.9 فیصد، شیخوپورہ میں 4.5 فیصد اور ملتان میں 5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔گوجرانوالہ میں 4 فیصد، راولپنڈی میں 2.5 فیصد اور سیالکوٹ میں 2.3 فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مون سون سیزن سے قبل ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی کاموں کے اردگرد حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گہری کھدائی والی جگہوں کے قریب نہ جائیں اور بچوں و بزرگ شہریوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جا رہا ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
4 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
5 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
5 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
6 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 ہفتے ago



