وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی بحالی اور ڈیم کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے تمام جائز مطالبات حل کرنے اور معاہدے پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ملک کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے جو قربانی دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مسنگ چولہا کے ادائیگیوں کے حوالے سے بھی طریقہ کار کو شفاف اور بہتر بنانے کی منظوری دی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری داخلہ، کمشنر دیامر/ استور ڈویژن اور ڈیم کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
Read Next
3 دن ago
ویلتھ ایکسپو 2026ء کی افتتاحی تقریب،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین کی شرکت
3 دن ago
بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم کیلئے حکومت کوایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
4 دن ago
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی این ڈی آر ایم ایف حکام سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال
5 دن ago
گلگت بلتستان،ای ٹی آئی لینڈ ٹائٹلنگ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ،فیلڈ ٹیموں کو گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
5 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
Related Articles
مخصوص طبقے یا اشرافیہ کو نوازنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
6 دن ago
غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی جس سے تقریباً 2 ارب روپے کی بچت ہوگی،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
7 دن ago
ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کے نظام کو بہتر اور شفاف بنایا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 ہفتہ ago
تمام دیہی علاقوں میں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago

