پنجاب کے مختلف ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی اور ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھرسے ملاقات میں مزید ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کیا جائے گا۔ملاقات میں ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیراعلیٰ مریم نوازنے ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم پر سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی اورماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماڈل بازار وں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ماڈل بازار عام آدمی کے لئے ہیں، ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہیے-چیئر مین افضل کھوکھر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو ماڈل بازار پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہاکہ لاہور کی ڈویلپمنٹ کیلئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پوری لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی کوششوں سے گورننس میں واضح بہتری نظر آرہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر موجود تھے-
Read Next
2 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
3 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
4 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
4 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
4 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
5 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
5 دن ago

