ایل ڈی اے کے زیر اہتمام تین روزہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیاہے،یہ ٹورنامنٹ ہاکی سٹیڈیم جوہرٹاون میں کھیلاگیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی تین روزہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں خصوصی شرکت کی اور جیتنے والی ہاکی ٹیم کوٹرافی دی۔جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ میں لاہور کی چار بڑی ہاکی ٹیموں نے حصہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جیتنے والی ہاکی ٹیموں کومبارک باد دی
۔اس موقع پروائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اورڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہاکی پلیئرزارشد شیخ،طاہر اسلام،توحید الحسن، احسن گلزار بٹ ،رانا سبط الحسن،آصف اعوان،صابربٹ ودیگر میں انعامات تقسیم کیے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیلوں کا مظاہرہ کیاہے۔ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور جشنِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیناہے۔ہاکی ہمارا قومی کھیل کے،اس کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کا جوش اورجنون قابل تحسین ہے اور جیتنے والی ہاکی ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔اس موقع پر ایل ڈی اےافسران اورشائقین کی بڑی تعدادموجود تھی۔فائنل ٹورنامنٹ میں ایل ڈی اے سی بی اے یونین کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔






