پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے آخری انتخابات 2015 میں منعقد ہوئے تھے۔ ٹیم سیکریٹریٹ "شاہ حسین” ریجنل نیٹ ورک نے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے ایڈووکیسی مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹریٹ میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر تینوں صوبوں میں مقامی حکومتیں قائم ہو گئیں ہیں جبکہ بدقسمتی سے پنجاب میں مقامی حکومتی ادارے منتخب قیادت کی بجائے سرکاری اہلکاروں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ ملک میں منتخب لوکل گورنمنٹ کا قیام آئین پاکستان کے آرٹیکل 7، 32 اور 140A کے ذریعے آئینی پابندی ہے مگر صوبہ پنجاب اس آئینی حق سے گزشتہ کئی سالوں محروم ہےحالانکہ ملک کے تینوں صوبوں میں منتخب مقامی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کے حال ہی میں ڈسٹرکٹ کورآرڈینشن کمیٹیوں کے ذریعے مقامی گوریننس قائم کرکے مقامی حکومتوں کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ خصوصی اجلاس میں سیکریٹریٹ "شاہ حسین” نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت مناسب ترامیم سامنے لائے جن میں اختیارات اور فرائض میں وسعت، نمائندگی کی شرح میں آبادی کے تناسب سے اضافہ اور مالیاتی خود مختاری کو یقینی بنانا شامل ہو نیز عوام کی براہ راست شراکت داری کو قانونی شکل دی جائے۔ مقامی ضروریات کی نشاندہی اور خدمات کی بنیادی سطح پر فراہمی ایسے کام ہو سکتے ہیں جو مقامی آبادی کی عملی شراکت سے بہتر نتائج دے سکیں تاہم اس شراکت کو قانونی شکل میں تحفظ ضروری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قانون کی مطابقت میں لوکل گورنمنٹ تشکیل دی جائیں اور جلد نئے انتخابات کرائے جائیں اگر قانون میں ترامیم لانی ضروری ہیں تو نئے بجٹ اجلاس سے قبل لائی جائیں۔ مطالبے میں مزید کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی ترامیم اور قانون سازی سے پہلے لوکل گورننس،پر کام کرنے والی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی تجاویز لی جائیں۔ اجلاس میں لاہور سے ساجد علی، شہزاد حیدرخان، ننکانہ صاحب سے افشاں نازلی، گوجرانوالہ سے خرم شہزاد احمد، شیخوپورہ رخسانہ ارشد، منڈی بہاؤالدین سے شہناز رفیق، حافظ آباد سے نذر حسین نے شرکت کی
Read Next
10 گھنٹے ago
مثالی گاؤں:19 دیہات میں ترقیاتی سکیمیں سوفیصد مکمل ہوگئیں،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
10 گھنٹے ago
*بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق سوشل میڈیا خبر کی تردید*
1 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب تقرروتبادلے،سید علی عباس بخاری چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی تعینات
1 دن ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا ننکانہ صاحب کا دورہ،صفائی کی صورتحال کا معائنہ*
1 دن ago
پی ڈی پی:51 شہروں میں 83 روڈ سائیڈ، 8 مین انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک مکمل
Related Articles
سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس، یونین کونسل کی سطح پر 170 سے زائد سرکاری خدمات ایک چھت تلے فراہم کرنے کی تجویز
3 دن ago
وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، عیدمیلادالنبی کے موقع پر صفائی پلان اور سُتھرا پنجاب کے دیگر امور کا جائزہ
3 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسلز ایمپلائز سروس رولز 2026ء کی منظوری دے دی*
4 دن ago


