کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے رات گئے نیلاگنبد اور ناصر باغ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ناصر باغ بحالی پراجیکٹ اور نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ اور مارکیٹ کہ تزئین و آرائش پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے بھی ہمراہ موجود تھے۔ نیلا گنبد اور ناصر باغ بحالی پراجیکٹ ورکنگ کے حوالے سے ٹیپا، ایل ڈی اے اور والڈ سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ناصر باغ پارکنگ سائٹ سے کچہری، ایوان عدل و ٹاون ہال کے گرد گاڑیوں کا بوجھ کم ہوگا، ناصر باغ پارکنگ سائٹ سے ایریا میں ٹریفک روانی میں بہتری ہوگی۔کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار و پشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اولڈ سٹیٹ بنک، ایونگ ہال، نیلا گنبد پارکنگ اور دربار عبدالرزاق پر بحالی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ زیر تعمیر پراجیکٹس میں عام داخلہ سو فیصد بند ہونا چاہئیے، حفاظتی انتظامات مکمل ہونے چاہیے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا انسداد سموگ سرگرمیاں جائزہ کے لئے لبرٹی گلبرگ کا دورہ
1 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
1 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کا ضلع شیخوپورہ کا دورہ*
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کامریم نواز سکول فار اسپیشل چلڈرن میں فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ
3 دن ago
*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا اچانک دورہ*
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ضلعی سطح کے اسٹیم مقابلوں میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت
1 ہفتہ ago
تین دنوں میں 9 لاکھ گھرانوں تک رسائی حاصل کر کے 13 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈی سی لاہور
1 ہفتہ ago




