پنجاب حکومت کا صوبہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بڑا اقدام-سرکاری محکموں میں پیٹرول، ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے-آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی-فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سےمستثنیٰ قرار ،نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نئے پٹرول پمپس کے لیے این او سی کی منظوری اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہوگی۔ کسی بھی نئے پیٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ‘گرین انرجی’ کا فروغ ترجیح ہے۔این او سی حاصل کرنے والے نئے 170 پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب لازمی قرار۔31 شہروں میں 170نئے پیٹرول پمپس کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں 29، لاہور 14، بہاولپور 10، خانیوال، بہاولنگر میں 9 نئے پیٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند کیا۔
Read Next
1 دن ago
*وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع بنادیا*
1 دن ago
بشریٰ جمیل ڈی پی او، عمران بشیر ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ تعینات،نوٹیفکیشن
2 دن ago
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت لاہور میں محفوظ بسنت 2027 کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا*
Related Articles
مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی
2 دن ago
ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع،مریم نواز کا خطاب
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیا آڈیٹوریم بنانے کا اعلان کر دیا
4 دن ago


