وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع خانیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج،چوہدری ضیاء الرحمن،رانا محمدسلیم، اکبر حیات ہراج، رانا بابر حسین عابد، اسامہ فضل، اصغر حیات ہراج اوردیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کے پیش کردہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تلمبہ اور میاں چنوں سمیت ضلع خانیوال کے دیگر علاقوں میں بھی جلدمزید الیکٹرو بس سروس لانے کا اعلان کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کے دوران ملتان، وہاڑی روڈ کی تعمیر پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش کو سراہا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے ضلع خانیوال میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے ضلع خانیوال کے عوام کی طرف سے الیکٹروبس کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی عامر حیات ہراج نے ملاقات کے دوران حلقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کے عوام پاکستان کی جدید ترین بس سروس کا آغاز کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد سلیم نے کہا کہ خانیوال میں الیکٹرو بس کا اجرانئے اور جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہے۔رکن پنجاب اسمبلی اکبر حیات ہراج نے کہا کہ کبیر والااور گرد و نواح کے عوام کے لئے الیکٹروبس نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ضیاء الرحمن نے کہا کہ جہانیاں اور گرد و نواح کے لوگ الیکٹرو بس کے اجرا پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں الیکٹرو بس پہنچنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا میں الیکٹروبس عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔ صوبہ بھر کے عوام کیلئے 1500 الیکٹروبسیں لارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹروبس محض ایک سہولت نہیں بلکہ نئے اور جدید ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خالق آباد تلمبہ روڈ ایس ایم لنک کے شکستہ پل کی تعمیر و مرمت جلد کرنے کی ہدایت کی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
10 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
1 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
2 دن ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
Related Articles
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
2 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
3 دن ago


