کمشنر لاہور ڈویژن مال روڈ کانفرنس ہال محمد عبداللہ خان سنبل(مرحوم )سے منسوب کردیا گیا

کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے محمد عبداللہ خان سنبل کانفرنس ہال کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈی سی قصور رانا موسی طاہر اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور ڈویژن مال روڈ آفس کا کانفرنس ہال سابق کمشنر لاہور وسابق چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ خان سنبل سے منسوب کر دیا گیا۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا اور افسران نے افتتاح کے بعد عبداللہ خان سنبل کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل کانفرنس ہال ملٹی پرپز ہال ہے۔ میٹنگ ہال اور ڈیجیٹل کنٹرول روم پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل کانفرنس ہال کی رینوویشن جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل بحیثیت فرد اور بیوروکریٹ عظیم انسان تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل کے کولیگز، ساتھ کام کرنے ولے افسران اور لوگ ان کو دل سے یاد کرتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کانفرنس ہال کو محمد عبداللہ خان سنبل کے نام سے منسوب کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button