کینیڈا میں مقیم بھارتی شاعر اور مصور پرتیک سنگھ کے اعزاز میں تقریب

لاہور پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر انتظام کینیڈا میں مقیم بھارتی پنجابی شاعر اور مصور پرتیک سنگھ کے اعزاز میں شام منعقد کی گئی جس کی صدارت بین الاقوامی شاعربابا نجمی نے کی اور مہمان خصوصی اداکارراشد محمود تھے، جب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہزاد فراموش نے نبھائے۔

کلب کے نائب صدر و چیئرمین لائبریری کمیٹی امحمد عثمانی بھی سٹیج پر موجود تھے

انہوں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب ادبی تخلیق کاروں کی پذیرائی میں پیش پیش ہے اور ان کے اعزاز میں تقاریب سجاتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجابی کے باب میں بابا نجمی ایک معتبر حوالہ ہیں اور وہ کسی غیر معتبر حوالے کو کم ہی اہمیت دیتے ہیں۔ اداکار راشد محمود نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ پرتیک سنگھ ایسی منفرد شاعری لکھتے رہیں۔ پرتیک سنگھ نے اپنے بارے میں بتایا اور اس کے بعد انہوں نے شاعری سنائی جس پر انہیں بھر پور داد ملی۔ حاضرین میں سے یوسف پنجابی،سعیدہ دیپ، قمر الزمان بھٹی، اقبال جھکڑ،اعظم خاور اور لائبریری کمیٹی کے رکن سعید اختر نے پر تیک سنگھ سے ان کے فن، صحافت اور مصوری سے متعلق سوالات کیے۔ بعد ازاں صاحب صدارت بابانجمی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ پرتیک سنگھ کی پنجابی شاعری پنجاب کی دھرتی سے جڑی ہوئی ہے جس میں زیادہ تر محبت کا تذکرہ ہے۔انہوں نے پرتیک کی نئی کتاب ”بُنتی” کو گورمکھی سے شاہ مکھی میں ڈھال کر ان کی ایک نظم بھی سنائی۔آخر میں پرتیک سنگھ نے اپنی کتاب امجد عثمانی کو پریس کلب کی لائبریری کیلے پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد شوکت نے بھی اپنی نئی کتاب ”ملک برکت علی” کے عنوان سے کتب خانہ کیلئے پیش کی۔ معزز مہمانوں نے لائبریری کا دورہ بھی کیا اور لائبریری کی خوبصوتی اور اس میں رکھی اہم کتابوں کی تعریف کی۔

 

زاہد عابد

سیکرٹری

جواب دیں

Back to top button