چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ٹیکس ریونیو اہداف بارے اجلاس ہوا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 220 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا۔ گزشتہ سال کی نسبت 63 ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 156.3 ارب ٹیکس کولیکشن کی گئی تھی۔ چیئرمین پی آر اے نے ماہانہ ریونیو اہداف حاصل کرنے پر کمشنر پی آر اے لاہور محمد آصف کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کمشنر پی آر اے فیصل آباد آفتاب احمد اور کمشنر راولپنڈی خالد یامین کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ نئے ٹیکس سیکٹرز کے قیام سے ٹیکس وصولی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس کولیکشن ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مزید انتظامی اصلاحات کی جائیں گی۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*
3 دن ago
*پی آر اے کا 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس انسٹالیشن اور نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین پال کی قیادت میں وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
2 ہفتے ago





