وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر تمام پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز انسدادِ سموگ سرگرمیوں میں متحرک ہیں، تمام اضلاع کی شاہراؤں اور گرین بیلٹس پر پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا گیا ہے، اس ضمن میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر درختوں کی دھلائی اور پانی دینے کا عمل جاری رہے گا،تمام اضلاع میں سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹس اور نئے پودے بھی لگانے کے عمل کو تیز کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر درختوں کی اہمیت اور سموگ کیخلاف تمام شہروں میں آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جارہا ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ سموگ کیخلاف آگاہی مہم میں تمام سرکاری اداروں اور عوام کی شمولیت ازحد ضروری ہے، گرین پنجاب ویژن اور سموگ کیخلاف اقدامات میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کا مرکزی کردار ہے، علاوہ ازیں تمام اضلاع میں واسا کو بھی ترقیاتی منصوبوں والی سائٹس پر پانی کے مسلسل چھڑکاؤ کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






