ڈپٹی کمشنر لاہور کا شاہدرہ کا دورہ؛ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں، انہوں نے یو سی 10 بھٹو کالونی کا دورہ کیا، جہاں چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی راوی، اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی سیدہ سنبل جاوید اور واسا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ

بھٹو کالونی میں 20 میں سے 17 گلیوں میں سیوریج کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اس بات پر زور دیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری تمام کام بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین اور پائیدار سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے معیار، شفافیت اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے واسا کو سیوریج سسٹم کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران تمام تجاوزات کو فی الفور ختم کروایا جائے اور گلیوں کو مزید نکھارنے کے لیے تھڑے اور شیڈز بھی فوری طور پر ہٹائے جائیں۔ انہوں نے عوامی منصوبوں میں پائیداری کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ شہری طویل عرصے تک ان سے مستفید ہو سکیں۔ نیسپاک کو بھی تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مون سون بارشوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا۔

جواب دیں

Back to top button