کراچی ( 16 اپریل) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبے کے تمام اہم پہلوؤں پر باقاعدگی سے پیشرفت رپورٹس فراہم کی جائیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر، چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، ڈی جی پی پی پی یونٹ اور سی ای او ایس ای زیڈ ایم سی عبدالعظیم عقیلی نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں تعمیراتی کام تقریباً 12 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ بجلی، 10 ایم جی ڈی واٹر پائپ لائن کی تنصیب اور گیس کے بنیادی ڈھانچے پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی معیشتوں، خاص طور پر امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کشیدگی کے بعد کئی چینی صنعتکار اپنی صنعتوں کو کم لاگت والے علاقوں میں منتقل یا وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون جو کہ سی پیک کا ترجیحی منصوبہ ہے 2 سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور 1 لاکھ براہ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، اس کے علاوہ اس علاقے میں سماجی و اقتصادی حالات کو بھی بہتر بنائے گا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ “سندھ کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ غیر ملکی صنعتوں، خاص طور پر ان چینی کمپنیوں کو متوجہ کیا جا سکے جو مستحکم اور کاروبار دوست ماحول کی تلاش میں ہیں۔” انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ انفرااسٹرکچر کی ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے اور سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
Read Next
1 دن ago
*چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر بلاک ٹو کے فیز 3 کا افتتاح کردیا*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کا اعصابی کمزوری کے ادارے کے قیام کےلیے زمین مفت فراہم کرنے کا اعلان*
3 دن ago
*چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہارون آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح*
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اپ گریڈ سکولز دو اپریل 2027 سے فعال کرنے کی ہدایت کردی*
5 دن ago
مراد علی شاہ نے سندھ ساحلی تحفظ منصوبے کا افتتاح کردیا،ٹھٹہ،سجاول اور بدین اضلاع میں تقریباً 87 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی زیلی کمیٹی برائے متاثرین لیاری ایکسپریس وے کا اہم اجلاس
5 دن ago
بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ریبیز جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ ممکن ہے،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
6 دن ago



