*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ جیل روڈ، ٹولنٹن مارکیٹ،حالی روڈ گلبرگ، حفیظ سنٹر، کینال روڈ،برکت مارکیٹ اورجناح ہسپتال چوک کا دورہ*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ جیل روڈ، ٹولنٹن مارکیٹ، حالی روڈ گلبرگ، حفیظ سنٹر اور کینال روڈ،برکت مارکیٹ،جناح ہسپتال چوک کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے اور ٹیپا کی جانب سے پیچ ورک اور زیبراکراسنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیچ ورک اور زیبراکراسنگ کے کاموں پر بریفنگ دی اوربتایاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ٹیپا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 95 سڑکوں پر پیچ ورک کر رہا ہے۔صوبائی دارالحکومت کے 300 کلومیٹر کے ایریا کو پیچ ورک اور گڑھوں سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پیچ ورک کے کاموں کے معیار اور لین مارکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ بھی کیا اورڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے مجوذہ کاموں بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو اطراف سے تجاوزات ہٹانے اور نالے کے اطراف آگ جلانے پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔بعدازاں کمشنر لاہور نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ حالی روڈ گلبرگ، حفیظ سنٹر اور کینال روڈ کا دورہ کیا۔کمشنرلاہورنےایل ڈی اے کی جانب سے حالی روڈ گلبرگ اور حفیظ سنٹر کے اطراف پیچ ورک کا جائزہ لیااورحفیظ سنٹر کے اطراف سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ کینال روڈ پر مرمت و بحالی اور پیچ ورک کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button